آئی ٹی پارک ، انڈسٹریل پارک کا قیام ، مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع
حیدرآباد :۔ وزیر فینانس تلنگانہ ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ بہت جلد خواتین میں بلا سودی قرض کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی ۔ سدی پیٹ کے حدود میں واقع رنگا دھام پلی میں مہیلا منڈلی بھون کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وزیر نے مزید کہا کہ ریاست میں سب سے زیادہ رنگا دھام پلی میں 12 طبقات کے لیے بھونس تعمیر کئے گئے ہیں ۔ میونسپل کے 9 ویں وارڈس میں 9 کروڑ روپئے کے مصارف سے مختلف ترقیاتی کام انجام دئیے گئے ہیں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے فیصلے کے مطابق بجٹ میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی کے لیے 500 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ گذشتہ حکمرانوں نے ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی ارکان کو نظر انداز کردیا تھا ۔ مقامی اداروں کو مالیاتی طور پر مستحکم کرنے اور آزادانہ فیصلے کرنے کے لیے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مقامی اداروں کے بجٹ میں 699 کروڑ روپئے کی کٹوتی کی ہے ۔ جب کہ ریاستی حکومت مقامی اداروں سے مکمل انصاف کررہی ہے ۔ پلے پرگتی کے تحت ہر ماہ 300 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ دوسری ریاستوں میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی کے لیے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے جارہے ہیں ۔ سدی پیٹ ضلع میں آئی ٹی پارک ، انڈسٹریل پارک کے قیام سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔۔