پرنسپل سکریٹری برائے محکمہ پنچایت راج و دیہی ترقی کا خطاب
پداپلی۔ پرنسپل سکریٹری برائے محکمہ پنچایت راج و دیہی ترقی سندیپ کمار سلطانیہ نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل ہونا چاہئیے۔ پداپلی ضلع کے دورہ کے تحت بروز جمعہ انھوں نے شانتی نگر میں قائم کردہ سبلا سانیٹری نیپکن’ دھرمارم کراس روڑ کہ قریب قائم کردہ کپڑے کہ تھیلیاں بنانے والے مراکز کا معائنہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ماحول کی حفاظت اور خواتین کو خود مکتفی بنانے کہ تحت پداپلی ضلع میں قابل تعریف کام انجام دئیے جارہے ہیں۔ کپڑوں کہ تھیلیوں اور سبلا سانیٹری نیپکن کے تیاری کے مراکز کی تفصیلات عہدیداروں نے پرنسپل سکریٹری کو بیان کیں۔ بعد ازاں این پی ٹی سی میں پلے پرگتی اور دیگر امور پر متعلقہ عہدیداروں کہ ہمراہ انھوں نے جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ضلع کلکٹر بھارتی ہولیکیری ‘ ضلعی دیہی ترقیاتی عہدیدار ونود کمار ‘ زیڈ پی ٹی سی کندولا سندھیا رانی اور متعلقہ عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔