خواتین کو مفت بس اسکیم کی ستائش : میونسپل چیئر پرسن

   

کاماریڈی۔24 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاماریڈی ٹاؤن ٹی ایس آر ٹی سی کے نئے بس اسٹانڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کاماریڈی مونسپل چیئر پرسن گڈم اندو پریا نیخوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ بہت خوش آئین بات ہے کہ مہالکشمی مفت بس سفر اسکیم ریاست تلنگانہ کے عزت مآب چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جیت کے فوراً بعد عمل میں آئی ہے ۔ بعد ازاں کاماریڈی ڈپو منیجرسے ملاقات کی اور دریافت کیا کہ کاماریڈی میں کتنی بسیں ہیں اور کہا کہ یہاں کے بسوں کو صحیح وقت پر فراہم کریں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ کالج کے طلبہ و طالبات کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ اروناچلم کے لیے ایک بس مختص کی جائے، ڈپو منیجر نے تمام سہولیات کا معا ئنہ کروایا ۔بیت الخلاء اور بس اسٹانڈ پر پانی کی اچھی سہولت کا بھی انتظام ہے۔ اس پروگرام میں مونسپل کمشنر سجاتا، وارڈ کونسلر پاتھا شیوا کرشنامورتی، چٹلا ومسی، سلیم الدین، پاماری سینو، انوشا پرسنا، سوگونا نے ودیگر نے بھی شرکت کی۔

فاروق احمد کا مجلس بلدیہ بودھن میں تبادلہ
بودھن ۔24 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد ماہر احمد فاروقی المعروف فاروق احمد منیجر بلدیہ بھینسہ کا تبادلہ مجلس بلدیہ بودھن کو عمل میں آیا ۔ انھوں نے یہاں بودھن میں اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ فاروق احمد قبل ازیں یہاں سال 2018 ء تک بلدیہ بودھن میں بحیثیت سینئر اسسٹنٹ خدمات انجام دے چکے ہیں جن کا تبادلہ پہلے بلدیہ آرمور کو عمل میں آیا تھا ۔ وہاں سے ترقی پر بلدیہ بھینسہ کو موصوف کا تبادلہ عمل میں آیا تھا ، یہاں بودھن میں برسرخدمت نیدیند کا تبادلہ بلدیہ بھیمگل کو عمل میں آیا وہ ہفتہ کے روز ہی یہاں سے رخصت ہوچکے ہیں ۔