خواتین کو مفت ٹیلرنگ کورس کی تربیت

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سورنا بھارت ٹرسٹ مچنتل شمس آباد میں سورنا بھارت ٹرسٹ ، یونین بینک آف انڈیا اور جی ایم آر ورا لکشمی فاونڈیشن کی جانب سے خواتین کے لیے ایک ماہ پر مشتمل مفت ٹیلرنگ کورسیس کا آغاز 20 اگست سے کیا جارہا ہے ۔ امیدواروں کی عمر 19 تا 45 سال کے درمیان ہونی چاہئے اور انہیں مفت ظہرانہ بھی دیا جائے گا ۔ ایسے امیدوار جو ٹیلرنگ سیکھنے کے خواہش مند ہوں وہ آدھار کارڈ ، راشن کارڈ اور تین عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ 18 اگست سے پہلے سورنا بھارت ٹرسٹ مچنتل میں داخل کریں ۔ راشن کارڈ ضلع رنگاریڈی ، وقار آباد یا پھر میڑچل کا ہونا لازمی ہے ۔ تفصیلات کیلئے 7893121143 اور 9618534720 پر ربط کریں ۔۔ش