موقع دینا ہمارا فرض ، بھوپال میں سیلف ہیلپ گروپ کانگریس سے صدرمرموکا خطاب
بھوپال: صدر دروپدی مرمو نے آج کہا کہ خواتین کے اپنی مدد آپ گروپس پورے ملک کو بااختیار بنا رہے ہیں، خواتین کے پاس پنچایت سے لے کر ’پارلیمنٹ‘ تک پہنچنے کی طاقت ہے ، اس لیے انہیں موقع دینا ہمارا فرض ہے۔ مرمو یہاں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ مدھیہ پردیش پنچایت اور دیہی ترقی کے محکمے کے اس پروگرام میں گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر ارجن منڈا، ریاستی حکومت کے وزراء بھوپیندر سنگھ، مہندر سنگھ سسودیا، پریم سنگھ پٹیل، ایم پی پرگیہ ٹھاکر اور ریاستی یونٹ کے اراکین نے شرکت کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر وشنودت شرما بھی موجود تھے ۔اپنے تقریباً 20 منٹ کے خطاب میں مرمو نے ملک کی ترقی میں خواتین کے مضبوط شراکت پر مسلسل روشنی ڈالی۔ انہوں نے سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین سے کہا کہ وہ اپنے کام کو کم نہ سمجھیں۔ اپنی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک وارڈ کونسلر تھیں۔ اس دوران انہیں صفائی سے متعلق کام سونپے گئے ۔