خواتین کو ہراساں و دھمکی دینے پر کارروائی ،متعدد شکایتوں کے بعد شی ٹیم کے ہاتھوں منچلے افراد گرفتار

   


حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جنسی خواہش کو پورا کرنے کیلئے خاتون پر دباؤ ڈالنے والے اور جنسی خواہش کی تکمیل کے بعد حمل کو ساقط کروانے والے بدمعاشوں کو سائبرآباد شی ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ شی ٹیم کی جابن سے کی گئی کارروائی میں پارک کے قریب پرائیویٹ پارٹس دیکھانے والے اور محبت کے نام پر دھوکہ دینے والے لفٹ میں لڑکی سے دست درازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ شی ٹیم سائبرآباد نے الوال علاقہ کی ساکن شادی شدہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے روڈا میستری نگر علاقہ کے ساکن 32 سالہ ریاض کو گرفتار کرلیا ۔ خاتون ایک موبائل کی دوکان چلاتی ہے اور ریاض ایک موبائل کمپنی کا نمائندہ ہے ۔ ریاض کا اس خاتون کی دوکان کو اکثر آیا کرتا تھا ۔ ایک دن خاتون نے مکان میں ایر کنڈیشن کی مرمت کا ذکر کیا اور ریاض نے سرویس فراہم کرنے کی بات کرتے ہوئے میکانک کو فراہم کیا ۔ میکانک کے ساتھ خاتون کے مکان پہونچنے کے بعد مرمتی کارروائی اور دوسرے دن سے خاتون کو ہراساں کرنے لگا کہ وہ خاتون کی عریاں تصاویر کو وائرل کردے گا ۔ خاطی نوجوان نے خاتون سے جنسی خواہش کا مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر خاتون کی تصاویر کو اس کے دروازے پر اور بستی کے مکانات پر چسپاں کرنے کی دھمکیاں دیا۔ خاتون کے فون میں ایک ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس سے عریاں ویڈیو کال کرنے کا مطالبہ کیا اور دھمکیاں دے رہا تھا ایک دن ریاض خاتون کے مکان میں داخل ہوگیا ۔ اور اس نے زبردستی کر رہا تھا کہ خاتون کی چیخ و پکار پر فرار ہوگیا ۔ مسلسل دھمکیوں سے تنگ آکر اس خاتون نے شی ٹیم سے شکایت کردی ۔ دوسرے واقع میں ایک خاتون کی شکایت پر 27 سالہ ایس سندیپ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ شکایت گذار خاتون اور سندیپ سال 2018 سے ایک کمپنی میں ملازمت کرتے تھے اور دونوں میں محبت ہوگئی تھی سندیپ نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا اور سے جنسی وابستگی قائم کرلی ۔ اس دوران لڑکی حاملہ ہوگئی ۔ جس کا آپریشن بھی کروایا گیا ۔ تاہم مسلسل ٹال مٹول کے بعد سندیپ نے دوسری لڑکی سے شادی کی تیاری کرلی تھی اس دوران لڑکی کی شکایت پر پولیس نے سندیپ کو گرفتار کرلیا ۔ ایک اور واقعہ میں شی ٹیم نے 26 سالہ سومیش کو گرفتار کرلیا جو لڑکی کو شادی کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا ۔ لڑکی کے انکار پر اس نے ہراسانی شروع کردی اور بدسلوکی کر رہا تھا ۔ نمبر کو بلاک کرنے کے باوجود دوسرے نمبرات سے فون کرتے ہوئے لڑکی کو دھمکیاں دے رہا تھا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ ملکم چیرو تالاب خواجہ گوڑہ کے قریب صبح کی چہل قدمی میں مصروف ایک خاتون کو جسم کے نازک اعضاء دیکھانے والے 31 سالہ رمیش کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پیشہ سے سافٹ ویر ملازم رمیش نے چہل قدمی کرنے والی خاتون کو دیکھ کر اپنے اعضاء دیکھانا شروع کردیا تھا ۔ عاشق کے حملہ میں زخمی خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ دونوں کی ملاقات کے بعد ان دونوں میں دوستی محبت میں بدل گئی تھی ۔ اس دوران خاطی شخص ہری ناتھ کے کردار پر خاتون کو شبہ ہوا اور اس سے دوری اختیار کرلی جس پر برہم ہری ناتھ نے خاتون کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ شی ٹیم سائبرآباد کی جانب سے ماہ نومبر میں 1987 شکایتوں پر کارروائی کی گئی اور از خود کارروائی میں کئی منچلے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ع