خواتین کو ہرشعبہ میںآگے بڑھانا اولین ترجیح : چیف منسٹر

   

ونپرتی میںاقلیتی خواتین کیلئے قرض اورسلائی مشین کی فراہمی اسکیم کا آغاز‘ایم ایل سی عامرعلی خان اوردیگرکی شرکت
ونپرتی ۔2مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواتین کو خودمکتفی بنانا اوران کو ہر شعبہ میںآگے بڑھانا کانگریس حکومت کا نصب العین ہے ۔ اس لیے حکومت اس کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے ۔ آج ونپرتی مستقرمیں اندرماں مہیلا شکتی کاوزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے آغاز کیااوریہ بات کہی ‘ واضح رہے کہ جس ضلع میںالیکشن کوڈ نافذ نہیںہے ‘ ان اضلاع میںاس اسکیم کا آغاز ہوگا ۔ اس اسکیم کے تحت ریاستی سطح پر36.64کروڑکی لاگت سے 42,230اقلیتی خواتین کو خود مکتفی بنانے کیلئے سلائی مشین تقسیم کی جائیںگی ۔ پہلی قسط میں10,490 اقلیتی خواتین میںسلائی مشین تقسیم کی جائیںگی ۔ آج چیف منسٹرکے ہاتھوں 50 خواتین میںسلائی مشین تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر ایم ایل سی عامرعلی خاں صاحب‘ڈپٹی چیف منسٹربھٹی وکرامارکا‘ جوپلی کرشنارائو‘ سیتاکا‘ریاستی مائناریٹی کارپوریشن چیئرمین عبیداللہ کوتوال ‘رکن اسمبلی ونپرتی میگھاریڈی ‘پلاننگ بورڈ وائس چیئرمین چناریڈی کے علاوہ دیگرموجودتھے۔ قبل ازیں ریاستی وزیر اعلیٰ اینومولا ریونت ریڈی نے ونپرتی ضلع کے ضلع پریشد ہائی اسکول کے میدان میں 879.8 کروڑ روپے کے فنڈز سے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ونپرتی ضلع مستقر اور پنچایت راج محکمہ کے تحت بی ٹی سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کے لیے 40 کروڑ، نئے سرکاری ہسپتال کی تعمیر کے لئے 203.95 کروڑ، نئے آئی ٹی ٹاور کی تعمیر کے لیے 20 کروڈ ،ضلع پریشد ہائی اسکول اور گورنمنٹ جونیئر کالج کی تعمیرکیلئے 47.50 کروڑ، ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ رہائشی اسکول کی تعمیر کے لیے 200 کروڑ، سری رنگا پور مندر کی سیاحت کی ترقی کے لیے 1.5 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کئے جانے والے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اس کے ساتھ ہی قاسم نگر لفٹ ایریگیشن اسکیم کے جامع سروے کے کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا اس سے قبل وینکٹیشورلو سوامی مندر کے لیے? 1 کروڈ کی تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ونپرتی میں وزیر اعلی ایے ریونت ریڈی کا والہانہ استقبال کیا گیا وزیر اعلی نے تعلیمی دور کے وقت جس مکان میں رہ کر چھٹویں جماعت سے انٹر میڈیٹ تک تعلیم حاصل کی اس مکان مالک پاروتما کے مکان پہچکر پاروتما اور ان کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور وہاں سے ایم ایل ایے کیمپ آفیسر پہنچکر اپنے جماعت کے ساتھیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انکے ساتھ گیٹ ٹو گیدر میں شرکت کی اس موقع پر ناگر کرنول کے رکن اسمبلی مالو روی، ضلع انچارج اور میڈیکل ہیلتھ منسٹر دامودرا راجنارسمہا، ایکسائز اینڈ ٹورازم منسٹر جوپلی کرشنا راؤ، ونپرتی رکن اسمبلی میگھاریڈی، ریاستی پلاننگ کمیشن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر جی چناریڈی، چیف سکریٹری شانتی کماری، مختلف محکموں کے ریاستی سطح کے افسران، ضلع کلکٹر اے ایس ایس اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔