خواتین کو 33 فیصد تحفظات جی ایس ٹی پر نظرثانی راہول گاندھی کا وعدہ

,

   

چینائی ؍ نئی دہلی ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج اعلان کیا کہ ان کی پارٹی مرکز میں برسراقتدار آنے پر خواتین کو تمام سرکاری ملازمتوں میں 33 فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں گے۔ جی ایس ٹی پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔ خواتین کیلئے اپنے پہلے اس طرح کے انتخابی وعدے میں راہول گاندھی نے کہا کہ خواتین میں قائدانہ موقف رکھنے والوں کی تعداد کم ہے۔ میں نے خواتین کو کمپنیوں میں سرکردہ مقام حاصل کرتے نہیں دیکھا۔ ریاستوں میں بھی انہیں خاطرخواہ نمائندگی حاصل نہیں ہے۔ لوک سبھا اور ودھان سبھاؤں میں بھی خواتین کی تعداد کم ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہیکہ 2019ء میں لوک سبھا کے اندر خواتین کے تحفظات بل کو منظور کرلیں گے۔ چینائی میں اسٹیلا میریس کالج فار وومن کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں خواتین کو اس وقت تک بااختیار نہیں بنایا جاسکتا جبکہ ان کے اندر تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔ انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بلیک میل کے حربے استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ہندوستانی ریاست پر اپنا کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔