برمنگھم۔ اس بار کامن ویلتھ گیمز میں کچھ نیا ہونے والا ہے۔ برمنگھم میں جمعرات سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز پہلا کھیل بن جائے گا جہاں خواتین مردوں کے مقابلے زیادہ گولڈ میڈل حاصل کریں گی۔اس بار11 روزہ کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کو 136 گولڈ میڈل ملیں گے جبکہ مردوں کو134 گولڈ میڈل ملیں گے۔ مکسڈ مقابلوں میں مجموعی طور پر10 گولڈ میڈلز فہرست پر لگیں گے۔اس طرح یہ پہلا موقع ہوگا جب خواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ گولڈ میڈل جیتنے کا موقع ہے۔اس بار کشش خواتین کی کرکٹ بھی ہوگی جسے پہلی بار ان گیمز میں شامل کیا گیا ہے۔ عالمی چمپئن آسٹریلیا اور ہندوستان گولڈ میڈل کی دوڑ میں شامل اہم حریف ہے ۔