نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے خواتین کے خلاف تشدد کے عالمی احتجاج کے دن پر دنیا کو خواتین کے لئے محفوظ بنانے کی اپیل کی ہے ۔ نائیڈو نے بدھ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ اس موقع پر سبھی کو خواتین کی حفاظت کا حلاف لینا چاہئے ۔انہوں نے سنسکرت کی سوکتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے دوران خواتین کے خلاف تشدد مہذب سماج کے لئے دھبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی دن کے موقع پر سماج، خاندان اور کام کرنے کی جگہ پر خواتین کی آزادی اور وقار کے احترام کا عزم کرنا چاہئے ۔