خواتین کیلئے رین بسیرہ کیا ہوا؟ شیوراج کا کمل ناتھ سے سوال

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے روزانہ پوچھے جانے والے سوالات کے سلسلے میں آج سابق وزیر اعلی کمل ناتھ سے کام کرنے والی خواتین کے لیے رات کو رین بسیرہ کھولنے کے ان کے وعدے پر سوال کیا۔ چوہان نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ کمل ناتھ جھوٹے اعلانات نہ کریں، عوام کو دوبارہ گمراہ نہ کریں۔ کمل ناتھ جی نے مدھیہ پردیش کی محنت کش خواتین کے لیے رین بسیرہ کھولنے کا وعدہ کیا تھا، وہیں ڈیڑھ سال میں ایک بھی رین بسیرہ نہیں کھولا گیا۔ عوام سوال کر رہے ہیں کہ پرانے وعدے پورے کیوں نہیں کئے گئے ؟