ممبئی، 22 اگست (یو این آئی) ہندوستانی خواتین کی آئس ہاکی ٹیم جلد ہی مقبول کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) میں نظر آئے گی۔ امیتابھ بچن کا کوئز شوکون بنے گا کروڑ پتی اپنے 17ویں سیزن میں ہر روز مزید دلچسپ ہوتا جا رہا ہے ۔ وہیں حال ہی میں امیتابھ نے اپنے بلاگ کے ذریعے بتایا کہ اب شو کے آنے والے ایپی سوڈ میں خواتین کی آئس ہاکی ٹیم نظر آنے والی ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں پوری ہاکی ٹیم کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے ۔ کیا آپ میں سے کسی کو معلوم تھا کہ ہندوستان کے پاس خواتین کی آئس ہاکی ٹیم تھی اور اس نے حال ہی میں منعقدہ ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ کے بی سی پر پوری ٹیم کے ساتھ رہنا، ان کے سفر اور ان کو درپیش مشکلات کے بارے میں جاننا کتنا حیرت انگیز اور قابل احترام لمحہ تھا۔