بودھن۔10جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حکومتی مشیر ریاست تلنگانہ سدرشن ریڈی اور،ضلع کلکٹر نظام آباد ایلا ترپاٹھی نے کہا آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو بہتر خدمات فراہم کی جانی چاہئے۔ بودھن کے لاینس آئی ہاسپٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں گیس کے چولہے تقسیم کرنے منعقدہ ایک جلسہ میں ،ایم ایل اے سدرشن ریڈی نے ان خیالات کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق یہاں ڈکشٹ گیس ایجنسی نے بودھن ڈیویڑن میں 113 آنگن واڑی مراکز کو مفت گیس کے چولہے تقسیم کیں۔ اسی طرح مقامی رہنما شرتھ نے آنگن واڑی مراکز میں چاول اور دیگر سامان کو ذخیرہ کرنے کے لیے پلاسٹک کے کنٹینر فراہم کیے۔ سدرشن ریڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بودھن ڈیویڑن کے دیگر آنگن واڑی مراکز کو بھی،چولہے،و دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حکومت خواتین کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے آنگن واڑی اساتذہ اور عملہ سے حکومت کے ویژن کے مطابق موثر انداز میں کام کرنے کی خواہش کی۔ کلکٹر ایلا ترپاٹھی نے کہا کہ حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہی ہے اور منی آنگن واڑی مراکز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں ریاستی اردو اکاڈیمی کے چیرمین طاہر بن ہمدان، ریاستی ایگریکلچر کمیشن کے چیرمین گڈوگو گنگادھر، بودھن کے سب کلکٹر وکاس مہاتو، میونسپل کمشنر جادھو کرشنا، بودھن تحصیلدار وٹھل، نظام آباد مارکیٹ کمیٹی کے سابق چیرمین ناگیش ریڈی، بودھن کے سی ڈی پی او ڈی پدما اور دیگر نے شرکت کی۔
