خواتین کی حفاظت کے معاملے ملک کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: ادھو ٹھاکرے

   

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ساکی ناکہ اپنگر علاقے میں ایک خاتون کی عصمت دری اور قتل کے پس منظر میں ٹھاکرے نے کہا کہ دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کا ریکارڈ ہونا چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ جس شخص نے یہ واردات انجام دی وہ اترپردیش کے جون پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔