خواتین کی سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہنوز ضرورت : وینکیانائیڈو

   

نئی دہلی6مارچ(سیاست ڈاٹ کام )راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے آج کہا کہ خواتین نے ہر مورچے پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے لیکن ملک میں جنسی نابرابری اور خواتین کی سکیورٹی کی صورت حال ابھی بھی اچھی نہیں ہے۔ مسٹرنائیڈو نے بین الاقوامی یوم خواتین سے پہلے جمعہ کو راجیہ سبھا میں خواتین اراکین اورملک کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس دن سماجی،معاشی،سیاسی اور دیگر علاقوں میں خواتین کی کامیابیوں کا ذکر کیاجاتاہے ۔ساتھ ہی اس مورچے پر اب تک ہوئی ترقی اور مستقبل کی پالیسی پر بھی غور و خوض کیاجاتاہے ۔اس سال یوم خواتین اتوار کو ہے اور اس دن پارلیمنت میں چھٹی ہونے کی وجہ سے وینکیا نائیڈو نے اپنا تبصرہ آج کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سبھی کے لئے یکساں حقوق اور عزت کے لئے ہمارے آئین میں جنسی برابری اور خواتین کو بااختیار بنانے پر زیادہ سے زیادہ زور دیاگیاہے ۔سبھی مورچوں پر غیر معمولی کامیابی اور ترقی کے باوجود آج بھی جنسی برابری اور خواتین کو سکیورٹی کے معاملے میں ملک کافی پیچھے ہے ۔