روزنامہ سیاست و کانٹیننٹل ہاسپٹل کے اشتراک سے 8 اکٹوبر کو مقرر
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : روزنامہ سیاست اور کانٹیننٹل ہاسپٹلس کے اشتراک سے خواتین کی صحت کی حفاظت کے لیے مفت ہیلت کیمپ 8 اکٹوبر ( اتوار ) کو 10 بجے صبح تا 4 بجے شام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل ، دارالشفاء ، حیدرآباد میں مقرر ہے ۔ خواتین میں امراض کی تشخیص و انسداد کے لیے گائناکالوجیکل سوپر اسپیشالیٹی کنسلٹیشن کی سہولت مفت رہے گی ۔ خواتین پوشیدہ اور گائنک مسائل پر ڈاکٹرس سے مشورہ حاصل کرسکتی ہیں ۔ کانٹیننٹل ہاسپٹل کی پیشکشوں میں بروقت اسکریننگ اور تشخیص ، ماہرین سے مشاورت ، انتہائی ریڈئیشن آنکالوجی ، اڈوانسڈ میونوتھراپی شامل ہے ۔ خواتین میں چھاتی کے کینسر ، رحم کے کینسر ، بیضہ دانیوں کے کینسر ، بچہ دانی کے کینسر ، فرج کے کینسر کے لیے لپرواسکوپک ، کم سے کم تکلیف والی روبوٹیک سرجریز کی سہولت کانٹیننٹل ہاسپٹل فراہم کرتا ہے ۔ پیٹ کا پھولنا اور درد ، حد سے زیادہ خون کے اخراج ، حیض کی بے قاعدگیوں ، اندام نہانی کے انفیکشن ، چھاتی میں گٹھلیوں کی علامات سے متاثرہ خواتین اس کیمپ سے استفادہ کریں ۔ اعانت کے لیے +917337320341 پر کال کریں ۔۔