خواتین کی فلاحی اسکیمات کے ضمن میں تلنگانہ سرفہرست

   

یلاریڈی میں یوم تاسیس تقریب میں یوم فلاح بہبود و خواتین

یلاریڈی /14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستگقر کے ایم آر پی فنکشن ہال میں ریاستی دسویں یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں یوم فلاح و بہبود خواتین کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی رکن اسمبلی سریندر نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں تلنگانہ سرکاری خواتین کی فلاح کیلئے اسکیمات کا ذکر کیا ۔ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ملک کی کسی ریاست میں تلنگانہ جیسی منفرد ولا جواب اسکیمات کہیں نہیں ہے ۔ تمام شعبہ جات میں خواتین کو تحفظات دینے والی واحد حکومت تلنگانہ کی ہی ہے ۔ ماصی میں کسی حکومت میں اس طرح سرکاری طور پر یوم فلاح و بہبود خواتین منایا اور نہ ریاستی خواتین کو معزز سمجھا ، تلنگانہ سرکار نے کلیان لکشمی ، شادی مبارک ، نیو ٹریشن کٹ کے سی آر کٹ آروگیہ لکشمی ، شی ٹیم ، سے ریاستی وزیر اعلی نے خواتین کو ہر قدم فوقیت دی ہے ۔ تنہا خاتون کو آسرا وظائف ، بیڑی ورکرس کو وظائف دئے ۔ انہیں مستحکم کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرینواسلو ، یلاریڈی ایم پی پی ، مادھوی ، لنگم پیٹ زیڈ پی ٹی سی ، سری لتا ، زیڈ پی ٹی سی اوشاگوڑ ایم پی پی غریب النساء بیگم ، گندھاری زیڈ پی ٹی سی ، شنکر نائیک ، میونسپل چیرمین ، ستیہ نارائنا ، کمشنر جیون COPO پدما مختلف پنچایتوں کے سرپنچوں آشا ورکرس آنگن واڑی ٹیرچرس ، پارٹی قائدین کثرت سے موجود تھے ۔