ٹونگا : افریقی ملک روانڈا میں خواتین کو قتل کر کے نعشیں گھر کے کچن میں دفنانے والے سیریل کِلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ شخص کے گھر کے کچن میں دفنائی گئی کئی خواتین کی نعشیں پولیس کو مل گئیں۔ رپورٹس کے مطابق کئی ماہ سے گھر کا کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے ملزم کو گھر سے نکالنے کے لیے پولیس کو بلایا گیا تھا جہاں پہنچنے پر اس کے گھناؤنے جرم کا بھی انکشاف ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کچن سے ملنے والی نعشیں زیادہ تر خواتین کی ہیں جبکہ کچھ مردوں کی نعشیں بھی اسی جگہ سے ملی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ حکومت نے بھی اس کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔