خواتین کی یکساں حصہ داری کیلئے حکومت مواقع مہیا کرانے کی پابند عہد

   

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے ‘آتم نربھر بھارت’ میں خواتین کے خصوصی کردار کو قبول کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ مختلف شعبوں میں ان کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔صدر نے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے آغاز میں دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے مشترکہ سیشن کو سینٹرل ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی یکساں حصہ داری کو ضروری ماننے والی یہ حکومت نئے نئے شعبوں میں بہنوں اور بیٹیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے ۔ہندوستانی فضائیہ کی فائیٹر اسٹریم ہو، ملٹری پولیس میں خواتین کی تقرری ہو یا پھر انڈر گراؤنڈ مائنس میں اور اپنے کاسٹ مائنس میں خواتین کو رات میں کام کرنے کی اجازت، یہ تمام فیصلے پہلی بار اس حکومت نے کیے ہیں۔