نئی دہلی: این ڈی اے میں خواتین کے داخلے کے معاملے میں ایک نئی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔نیشنل ڈیفنس اکیڈمی(این ڈی اے) خواتین کومئی 2022 میں داخلہ امتحان میں شرکت کی اجازت دے گی۔ اس طرح جنوری 2023 میں خواتین اپنے پہلے بیچ کیڈٹس کی تربیت کے لیے تیارہو جائیں گی۔ مرکزی حکومت نے این ڈی اے امتحان میں خواتین کو شامل کرنے کی درخواست پرسپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کر کے یہ معلومات دی ہیں۔