نئی دہلی۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن مرکز سے کہا کہ وہ ’’ایپ‘‘ سے لیس ٹیکسی خدمات جیسے ’’اولا‘‘ اور ’’اوپر‘‘ تو منظم اور باقاعدہ کرنے کے اقدامات کرے۔ جسٹس ایس اے جوڈے کی قیادت میں قائم بنچ خواتین کی صیانت و حفاظت سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کررہا تھا کہ اس دوران یہ باتیں کہی گئیں۔ اس بنچ میں جسٹس آر سبھاش ریڈی اور بی آر گوائی بھی شامل تھے۔ اس بنچ نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ ٹیکسی کو باقاعدہ بنانے کے لیے قواعد وضوابط کی تدوین کے لیے مرکز سے رجوع ہوئے جب مرکز کے وکیل نے کہا کہ اس کے لیے قانون میں ترمیم کرنی ہوگی تو اس پر عدالت نے مرکز کے وکیل کی تائید کرتے ہوئے بیان کیا کہ ’’آپ کو ایسا کرنا ہوگا۔‘‘