حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے ایم ایم ٹی ایس ریل میں ایک نوجوان لڑکی کی عصمت دری کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا ۔ کویتا نے ریلوے ایس پی چندنا دپتی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور لڑکی صحت کے بارے میں دریافت کیا جس نے خود کو بچانے کے لیے ٹرین سے چھلانگ لگادی تھی ۔ اس موقع پر کویتا نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ خواتین کے تحفظ کے بارے میں حکومت کو بار بار توجہ دلانے کے باوجود احتیاطی اقدامات کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ جس کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ خواتین کے تحفظ پر خصوصی توجہ دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ کویتا نے ریاست کے لا اینڈ آرڈر پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وزارت داخلہ کی اضافی ذمہ داری اپنے پاس رکھنے کے باوجود چیف منسٹر خواتین کی سیکوریٹی کو نظر انداز کررہے ہیں ۔۔ 2