خواتین کے تحفظ کیلئے سیفٹی کلب

   

حیدرآباد 10 فروری (سیاست نیوز) آئی جی ویمنس سیفٹی ونگ سواتی لکڑا نے دونوں شہروں میں خواتین و لڑکیوں کے تحفظ کیلئے 5 کالجس کی طالبات کا سیفٹی کلبس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس وی آئی ٹی انجینئرنگ کالج کل صبح 9 بجے افتتاح کیا جائیگا۔ برٹش ہائی کمشنر فلیمنگ آغاز کریں گے۔ پولیس نے خواتین و لڑکیوں کے تحفظ کیلئے پہلے سے ڈائیل 100 ، ہاک آئی، شی ٹیموں کو متعارف کرایا ہے۔