خواتین کے تحفظ کیلئے شی ٹیم کے مختلف بیداری پروگرام

   

سدی پیٹ 2 /جنوری: (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدّی پیٹ ضلع میں SHE ٹیم کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کو تحفظ اور اعتماد فراہم کیا جا رہا ہے ضلع کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں SHE ٹیم کی مسلسل نگرانی ایوٹی زِنگ کے 44 افراد کو پکڑ کر کاؤنسلنگ کی گئی 43 کیس درج کیے گئے ۔32 شی ٹیموں نے 350 بار ہاٹ اسپاٹ علاقوں کا دورہ کیا 29 مختلف مقامات پر کالجوں میں بیداری پیدا کی گئی سدّی پیٹ، گجویل، حسن آ باد ڈویژنوں میں شی ٹیمیں کام کر رہی ہیں سدّی پیٹ ضلع میں شی ٹیموں نے سرکاری کالجوں، اسکولوں، تلنگانہ ماڈل اسکولوں، ریزیڈنشیل اسکولوں اور KGBV اسکولوں میں طلبہ و طالبات کو ریگنگ، ایوٹی زنگ، پوکسو قانون، شی ٹیموں اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ قوانین سے متعلق شعور فراہم کیا خواتین پولیس اسٹیشن، سہیلی خواتین کاؤنسلنگ سینٹر، بھروسہ سینٹر میں آنے والی خواتین کے لیے روزگار فراہم کرنے کا انتظام کیا۔پولیس کمشنر ڈاکٹر بی. انورادھا، آئی پی ایس میڈم کی رہنمائی میں سدّی پیٹ ٹاؤن کے کوٹیلنگالہ مندر کے احاطے میں موجود آندھرا بینک کے تعاون سے 88 خواتین کو ایمبرائیڈری، ٹیلرنگ اور فیشن ڈیزائننگ کی تربیت دی گئی۔ پولیس کمشنر میڈم نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت مجرموں کو سخت سزائیں دی جا رہی ہیں۔ کسی بھی ناخوشوار واقعہ کی صورت میں شی ٹیم یا واٹس ایپ نمبر 8712667434 پر یا سدی پیٹ پولیس کنٹرول روم کے نمبر 8712667100 پر فوراً اطلاع دیں ۔ POCSO اور جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے والی خواتین کے لیے بھروسہ سینٹر اور سہیلی ویمن سپورٹ سینٹر کی خدمات بھروسہ سینٹر متاثرہ خواتین کو نہ صرف حوصلہ دیتا ہے بلکہ مکمل مدد فراہم کرتا ہے۔ متاثرہ افراد بھروسہ سینٹر کے نمبر 08457-293098 پر یا ڈائل 100 پر کال کر کے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ سہیلی ویمن سپورٹ سینٹر: گھریلو تشدد اور دیگر مسائل کا سامنا کرنے والی خواتین 9494639498 پر رابطہ کریں۔