نئی دہلی، 24 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ اور اس کے والدین کے زہر کھانے کے واقعہ پر گہرا دکھ اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاست میں خواتین پر ہو رہے ظلم کے واقعات پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی کابینہ کے ارکان کی خاموشی شرمناک ہے ۔ محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا‘‘اتر پردیش کے حالات دیکھئے ،سینکڑوں خوفناک واقعات رونما ہونے کے بعد بھی خواتین کے تحفظ کے معاملے پر حکومت کی طرف سے کوئی ہلچل نہیں نظر آتی ہے ’’۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر خواتین کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان واقعات کے سلسلے میں حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ‘‘اتر پردیش کے وزیر اعلی اور وزراء کو شرم آنی چاہیے ، وہ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ آپ اپنی خواتین شہریوں کو انصاف کا بھروسہ ہی نہیں دے پا رہے ہیں ’’۔