ممبئی پولیس سائبر سیل نے کلب ہاؤس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزموں میں سے ایک کا نام آکاش (19 سال) ہے۔ وہیں دوسرا ملزم جیشناو ککڑ (21 سال) ہے جو بی کام کا طالب علم ہے۔ ساتھ ہی تیسرے ملزم کا نام یش پراشر ہے۔ اس کی عمر 22 سال ہے۔ وہ لا کا طالب علم ہے۔ تینوں کو کلب ہاؤس ایپ چیٹ میں خواتین کے بارے میں نازیبا اور ظالمانہ باتیں کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔