نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ صرف اسی صورت میں صحیح معنوں میں ترقی کرتا ہے جب خواتین کو برابری کا سچا، صحیح اور حقیقی حق حاصل ہو۔مسٹر کھرگے نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں صنفی مساوات اور خواتین کے مساوی حقوق کے حوالے سے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ “آپ کا جنم دکھ سہنے کے لیے نہیں ہوا، بلکہ آپ کی پیدائش بلندیوں اور ترقی کے لیے ہوئی ہے ۔”انہوں نے مزید کہا کہ “خواتین ترقی میں صرف شراکت دار ہی نہیں ہیں بلکہ اس کی محرک قوت بھی ہیں۔
خواتین اپنی ذہانت، لچک، ہمدردی اور پختہ عزم کے زور پر معاشروں کو بااختیار بناتی ہیں اور مضبوط ملک کی تعمیر کرتی ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، ہم دنیا بھر کی خواتین کی ہمت، قیادت اور ان کی ان گنت خدمات کا جشن مناتے ہیں۔”