دبئی : خواتین کا عالمی دن منانے کے مختلف پہلو ہیں جو ہر سال 8 مارچ کوپوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ الجزائر میں اس موقع پر پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں اور بعض سرکاری اور خانگی ادارے اپنے ملازمین کو تحائف اور پھول پیش کرتے ہیں۔ تاہم الجزائر میں ایک مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسرنے بازاروں میں جا کر پیسے کے لفافے تقسیم کر کے تنازعہ کھڑا کر دیا۔ کچھ لوگوں نے اس رویے کو خواتین کیلئے “ذلت آمیز” قرار دیا۔خواتین کے عالمی دن منانے کے موقع پر الجزائرکے مواد کی تخلیق کار مایا رجیل جس کے انسٹاگرام پر 3.5 ملین فالوورز ہیں نے اس موقع کو منانے کا ایک نیا طریقہ اختیار کیا، کیونکہ اس نے عوامی بازاروں کے درمیان گھومنے اور خواتین میں پیسوں کے لفافے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا، جہاں وہ ایک دکان کے سامنے کھڑی ہو گئی۔وہاں لوگوں کا ایک ہجوم جمع ہو گیا۔ خواتین نے مڑ کر دیکھا اور ان میں سے ہر ایک نے اس سے پیسوں کا لفافہ وصول کیا۔ مایا نے کچھ لوگوں میں پھول بھی تقسیم کیے۔