خواتین کے لیے کوویت میں ملازمت کے مواقع ویزا اور ٹکٹ مفت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( راست ) : کے وائی نائک منیجنگ ڈائرکٹر کے بموجب TOMCOM تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمٹیڈ کے ذریعہ کوویت میں Al-Durra کمپنی کے تحت گھریلو ملازمہ کا کام انجام دینے کے لیے 1000 خواتین کی تعیناتی کے لیے پری انٹرویوز منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس کے لیے تعلیم کی کوئی قید نہیں ۔ ویزا ، ٹکٹ مفت فراہم کیا جائے گا ۔ دلچسپی رکھنے والی خواتین جن کی عمر 31 سال سے 45 سال تک ہو اپنا پاسپورٹ اور دو فوٹوز کے ساتھ شخصی طور پر ضلع ایمپلائمنٹ آفس ، وجئے نگر کالونی ، ملے پلی ، حیدرآباد یا تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمٹیڈ TOMCOM آفس آئی ٹی آئی کالج ، ملے پلی ، وجئے نگر کالونی ، حیدرآباد سے رجوع ہوسکتی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے منیجر TOMCOM شیخ عبدالسبحان فون نمبر 8341164786 یا منیجر ناگا بھارتی فون 7997973358 پر ربط کریں ۔۔