نظام آباد میں عالمی یوم خواتین ، ریچا شرما کی مخاطبت
نظام آباد :عالمی یوم خواتین کے موقع پر پولیس کی جانب سے خواتین پولیس ملازمین کے ہمراہ پروگرام کو انجام دیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا کی اہلیہ شریمتی ریچا شرما مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر ریچا شرما مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین مردوں کے برابر شانہ بشانہ چلتے ہوئے تمام شعبہ میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ ریچا شرما نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خاتون پولیس ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مردوں کے مساوی خواتین بھی آگے بڑھ رہی ہے اور بہترین خدمت انجام دے رہی ہے اور مردوں سے بھی زیادہ خدمات کرتے ہوئے تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح آگے بڑھنے کی خواہش کی انہوں نے کہا کہ خواتین میں سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے اور یہ خصوصیت خواتین میں بے شمار ہے اور آئندہ بھی اپنی صلاحیتو ں کو اجاگر کرتے رہے گی اور انہیں کئی موقع بھی حاصل ہوں گے اور خواتین کی کا میابی کا راز ہے ۔ ریچا شرما نے کہا کہ ہرشعبہ میں خواتین ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس موقع پر اڈیشنل ڈی سی پی اڈمن اوشا وشواناتھ نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہر خاتون خوش اور مسرت کے ساتھ آگے بڑھنے کی خواہش کی ۔ خواتین ہمت کے ساتھ آگے بڑھنے کی صورت میں ہر منزل طئے کرسکتی ہے اور یہی ان کا راز ہے ۔ اس موقع پر اڈیشنل ڈی سی پی اڈمن اوشا وشواناتھ نے پروگرام میں شرکت کرنے والی ملازمین کو اپنے آپ کو محفوظ کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی خواہش کی ۔ اس پروگرام میں پولیس کمشنر یٹ کی نظام آباد ، آرمور ، بودھن کے ملازمین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ملازمین ، خاتون ہوم گارڈس کو توصیف نامہ بھی عطاء کئے گئے ۔
