صدر نشین میناریٹی ڈپارٹمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے احکامات
حیدرآباد۔/6 نومبر، ( سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے میناریٹی ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین عمران پرتاپ گڑھی رکن پارلیمنٹ نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائد خواجہ بلال احمد کو مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں شولا پور ضلع کا آبزرور مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں خواجہ بلال احمد کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تقرر کی اطلاع دی گئی۔ خواجہ بلال احمد حیدرآباد میں مجلس بلدیہ کے کارپوریٹر رہ چکے ہیں۔ شولا پور ضلع میں اقلیتوں کی قابل لحاظ آبادی کے پیش نظر خواجہ بلال احمد کو مبصر کے طور پر مقرر کیا گیا اور وہ مقامی قائدین کے اشتراک سے کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔1