خواجہ خان وائس چیرمین اگریکلچرل مارکٹ کمیٹی نامزد

   

سنگاریڈی۔6 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب خواجہ خان( کندی) سینئر قائد بی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی کو حکومت تلنگانہ نے وائس چیرمین اگریکلچرل مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی نامزد کیا ہے۔ اس خصوص میں محکمہ اگریکلچر ائنڈ کوآپریشن نے جی او آر ٹی نمبر 255 مورخہ 5 جون 2023 جاری کیا ہے۔ جناب خواجہ خان پارٹی سرگرمیوں کے علاوہ ملی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور عوامی حلقوں میں مقبولیت کے حامل شخصیت ہے۔ حکومت نے اگریکلچرل مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی کی تشکیل جدید کی ہے جس میں پی پربھو گوڑ کو چیرمین کمیٹی نامزد کیا گیا ہے جبکہ سنگاریڈی کے جواں سال قائد بی آر ایس پارٹی جناب مسعود بن عبد اللہ بصروی کو مسلسل تیسری مرتبہ ممبر کمیٹی نامزد کیا ہے۔ بی راجو،ڈی ہیرا لال ، جے راج ملا ریڈی ، بھوگا وجئے لکشمی ، ایم نرسملو ، بی رویندر ، سی سائنا ، ایم منیش گوڑ ، این پرشو رام سنگھ ، ایم راجی ریڈی ، آر ملا ریڈی ، چیرمین پی آے سی ارگی پلی ، ڈسٹرکٹ مارکٹنگ آفیسر ضلع سنگاریڈی ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر اگریکلچر سنگاریڈی اور چیر پرسن بلدیہ سنگاریڈی بطور ممبر کمیٹی نامزد کئے گئے ہیں۔