خواجہ سرا خاتون نے مس ہالینڈ کا ٹائٹل جیت لیا

   

Ferty9 Clinic

ایمسٹرڈم: رِکی ویلری کولی نے پہلی ٹرانس جینڈر خاتون کے طور پر مقابلہ حسن جیت کر تاریخ رقم کرتے ہوئے مس ہالینڈ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ انہوں نے اگلے مس یونیورس مقابلے میں اپنی نشست حاصل کی ہے اور وہ اس سال کے آخر میں ایل سلواڈور میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلہ حسن میں بھی شرکت کریں گی۔برطانوی اخبار “میل آن لائن” کے مطابق 22 سالہ ماڈل کی اتوار کے روز تاج پوشی کی گئی۔ سرخ لباس زیب تن کیے کوہلی اپنی پیش رو یونا موڈی اور گذشتہ سال کی مس یونیورس امریکہ ربونی گیبریل سے تاج وصول کرتے ہوئے رو پڑیں۔مس یونیورس 2023 کا انتخاب اگلے دسمبر میں ایل سلواڈور میں ہوگا جس میں 24 ممالک کی امیدوار حصہ لیں گی۔ 2018ء میں اسپین کی انجیلا پونس کے بعد یہ دوسرا موقع ہو گا جب کوئی ٹرانس جینڈر خاتون مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لے گی۔