خواجہ غریب نوازؒ کی چھٹی کی رسم روایتی طریقہ سے اختتام پذیر

   

Ferty9 Clinic

اجمیر، 30اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒکی ماہانہ چھٹی چنند ہ پاس ہولڈر خدام نے شان و شوکت سے منائی۔رمضان کے مہینہ کی آج چھ تاریخ یعنی 30اپریل کو صبح ٹھیک نو بجے درگاہ کے احاطہ نور میں قرآن کی تلاوت کے ساتھ روایتی طریقہ سے رسموں کا آغاز ہوا۔ خواجہ صاحب کی حیا ت اور تعلیمات کے بارے میں بتاکر فاتحہ پڑھی گئی۔ خدام خواجہ کی طرف سے تمام روایتیں اداکی گئیں۔لاک ڈاون کے پیش نظر مسلم خاندانوںنے گھر پر فاتحہ پڑھی۔ درگاہ شریف میں ملک اور پوری دنیا کو کورونا سے نجات ملنے کے ساتھ ساتھ خوشحالی اور بھائی چارہ کے لئے دعا کی گئی۔