خواجہ فرید الدین کی سماجی و تعلیمی خدمات کا اعتراف

   

اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ درشنی چندر شیکھر کا بیان
گلبرگہ 15جنوری :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ابتداء ہی سے اردو میڈیم کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ مس ورشنی چندر شیکھرمتعلم پری یونیورسٹی کورس ، سال اول، سرکاری جونئیر کالج برائے اناث، تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ ممتاز سماجی خدمت گزار اور طلبا و طالبات کو ہمیشہ اردو انگریزی اور کنڑا کی معلوماتی کتابوں ، قواعد اور لغت وغیرہ کے مفت تحفے دینے والے ہر دل عزیزانسان دوست شخص محترم خواجہ فرید الدین صاحب کے بارے میں اکثر اخبارات کے ذریعہ معلوم ہوتا ہے کہ موصوف ہمیشہ ہی سے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں ۔ راقم الحروف درشنی چندر شیکھر جوابتدا ہی سے اردوردو میڈیم کی طالبہ رہی ہے ، محترم خواجہ فرید الدین کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ انھوں نے مجھے اردو تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہر طرح کی مدد فرمائی ہے۔ وہ طلبا و طالبات کی اچھی تعلیم و تربیت کے بارے میں چھانبین کرتے ہوئے کئی برسوں سے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہیں اور اور مختلف مدارس کے ذمہ داران سے ملاقاتیںکرکے وہاں کا حال و احوال جانتے ہیں۔ پھر استاذہ و طلبا کی ہمت افزائی کے لئے انھیں اپنی جانب سے اردو ، کنڑا اور انگریزی کی قواعد۔ لغت اور عام معلومات کی کتابیں تحفتا فراہم کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اساتذہ کو جنرل نالج کی کتابیں اور دیگر کتابیں بھی نذر کرتے ہی تاکہ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کنڑا اور انگریزی زبانیں بھی بہتر طور پر سیکھ سکیں ۔ انکی یہ سماجی خدمات نہایت مثالی ہیں ۔ جنوری میں انھوں نے حیدر آباد کرناٹک کے مختلف مدارس میں پہنچ کر طلبا و طالبات اور اساتذہ و معلمات کو مختلف کتابوں کے تحائف پیش کئے ۔جناب خواجہ فریدالدین ہمیشہ قومی یکجہتی کے ہم نوا رہے ہیں ۔ اردو مدارس کے ساتھ ساتھ کنڑا اور انگریزی میڈیم کے مدارس بھی ان کے ؤ نزدیک نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔ و ہ وان مدارس کو بھی جاتے ہیں اور وہاں بھی بلا تفریق مذہب و ملت انگریزی اور کنڑا کی کتابیں اپنے ذاتی صرفہ سے مفت تقسیم کرتے ہیں ۔ محترم خواجہ فرید الدین جو پہلے محکمہ پولیس میں ملازم رہ چکے ہیں وہ ایک پیر سے معذور ہیں ، لیکن اس کے باوجود ان کے حوصلے نہایت بلند ہیں ۔ میں ورشنی چندر شیکھر ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ اللہ انھیں لمبی عمر عطا فرمائے اور انکی ہر کوشش کامیاب رہے۔