خواجہ میرے خواجہ سے متعلق اے آر رحمان کا انکشاف

   

ممبئی ۔13اکتوبر ( ایجنسیز )مشہورموسیقار اے آر رحمان نے بالی و وڈ کی 2008 کی مشہور فلم جودھا اکبر کے دل کو چھولینے والے نغمے خواجہ میرے خواجہ کے بارے میں ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ یہ نغمہ یعنی منقبت دراصل فلم جودھا اکبر کے لیے نہیں لکھی گئی تھی جیسا اکثر لوگ سمجھتے ہیں بلکہ اس کو مختلف منصوبے کے لیے ترتیب دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دفعہ اجمیر گئے تھے تو وہاں ایک خادم نے کہا کہ آپ خواجہ پر کوئی منقبت کیوں نہیں بناتے ، آپ نے تو پیا حاجی علی بنایا تھا، جس پرانہوں نے جواب دیا کہ آسٹریلیا جاتے ہوئے دوران پرواز ایک رومانوی دھن بنانے کی وہ کوشش کر رہے تھے لیکن کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا تو اسی دوران خواجہ صاحب کے نام ایک منقبت بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس کی دھن خود اے آر رحمان نے ریکارڈ کی اور اس کے بول کاشف سے لکھوائے اور بعد میں جب ہدایت کار آشوتوش گواریکر نے فلم جودھا اکبرکیلئے رابطہ کیا تو انہیں یہ منقبت پیش کی۔ آشوتوش گواریکر نے پوری منقبت سننے کے بعد ہاتھ تھام لیا اور زور دیتے رہے کہ یہ مجھے دے دو پھر میں نے حامی بھری ۔