خواجہ کی 14 ویں سنچری ’ آسٹریلیا 255/4

   

احمد آباد۔ مہمان بائیں ہاتھ کے اوپنرعثمان خواجہ کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے جمعرات کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف 255/4 کے بہتر اسکور پر چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن کا اختتام کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایک عمدہ بیٹنگ کے لئے سازگار پچ پر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرنے کے بعد، خواجہ پرسکون رہے، گیند کو دیر سے کھیلا اور ہلکے ہاتھوں سے گیند پر ضرب لگا رہے تھے تاکہ قریب موجود فیلڈروں کو کیچ نہ مل پائے اورکریز پر251 گیندوں کے قیام کے دوران انہوں 15 چوکے لگائے اور آسٹریلیا کیلئے رواں دورہ پر پہلی سنچری بنائی۔ خواجہ نے ٹریوس ہیڈ، اسٹیو اسمتھ اورکیمرون گرین کے ساتھ 61، 79 اور 85 رنز کی مفید شراکت داری کی، گرین دن کے اختتام پر 64 گیندوں پر 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ میں آسٹریلیاکو تھوڑا سا اوپری ہاتھ حاصل کرنے میں مدد کی۔ آخری سیشن کا آغاز ہندوستان کی ثابت قدمی کے ساتھ ہوا جب اسٹیو اسمتھ نے رویندرا جڈیحہ کو دفاعی انداز میں دھکیلنے کی کوشش کی لیکن گیند پیڈ پر ایک اندرونی کنارہ لینے کے بعد اسٹمپ پر جا لگی۔ پیٹرہینڈزکومب نے امیش یادیوکی شارٹ گیندوں پر خوشگوار یکے بعددیگرے باؤنڈریز کے ساتھ حاوی ہونیکی کوشش کی لیکن کریز پر ان کا امید افزا قیام اس وقت ختم ہوا جب محمد سمیع نے ان کی وکٹوں کو بکھیر دیا۔ خواجہ اورکیمرون گرین نے اشون اور جڈیجہ کی گیندوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اجتماعی طور پر پانچ چوکے لگائے، اس سے پہلے کہ ہندوستان نے81 ویں اوور میں نئی گیند لی۔ اومیش کی نئی گیند کے ساتھ پہلے اوور میں گرین گیند کوکاٹ کرنے اور باہر نکالنے میں آرام دہ تھے۔ پیڈ پر سمیع کی گیندکو خواجہ نے اسکوائر لیگ کے ذریعہ ٹک کیا، جبکہ گرین نے85 ویں اوو میں دو چوکے لگانے کے لیے مڈ آف پر ڈرائیو کیا۔ خواجہ نے اپنی 14ویں ٹسٹ سنچری اسکوائر لیگ کے ذریعہ سمیع کی گیندکو کلپ کر کے حاصل کی، ایک وسیع مسکراہٹ اور خوشی کی چھلانگ کے ساتھ تین ہندسوں کے نشان تک پہنچنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ہندوستان کیلئے اس ٹسٹ میں محمد سراج کے مقام پر ٹیم میں آنے والے محمد سمیع ہندوستان کیلئے کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے دن کے اختتام پر سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کی ۔
مختصر اسکور: آسٹریلیا 90 اوورز میں 255/4 (عثمان خواجہ 104اور کیمرون گرین 49 ناٹ آؤٹ؛ محمد سمیع 2/65، رویندرا جڈیجہ 1/49) ۔