پانچ لاکھ روپیوں سے محروم، متاثرہ شخص پولیس سے رجوع
حیدرآباد۔ 17 فبروری (سیاست نیوز) خوبصورت لڑکی کے فون کال پر اپنے ہوش کھونے والے سرکاری ملازم کو دھمکا کر لوٹ لیا گیا۔ عزت نفس کی خاطر لاکھوں روپئے گنوانے کے بعد بالآخر سرکاری ملازم پولیس سے رجوع ہوگیا جس کو لڑکی کے ذریعہ جال میں پھانسا گیا اور اس کی خوبصورتی سے لوٹ لیا گیا۔ عریاں ویڈیو کال کرتے ہوئے لڑکی نے ملازم کے فون پر کپڑے اتاردیئے اور اس کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے پریشان کیا جارہا ہے۔ سائبر کرائم پولیس نے اس سرکاری ملازم کی شکایت پر کارروائی کا یقین دلایا ہے اور سائبر کرائم پولیس کا کہنا ہیکہ اس طرح سے شہریوں کو ٹھگنے کا طریقہ عام ہوتا جارہا ہے۔ خوبصورت لڑکی کے ذریعہ ہراسانی اور جال میں پھانسا جارہا ہے۔ چمپاپیٹ علاقہ کے شہری نے پولیس میں شکایت کردی جس کے 6 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے۔ اس شہری نے شکایت میں بتایا کہ جب وہ دفتر میں روزانہ کے معمول کی طرح کام کررہا تھا تو اس نے ایک فون کال حاصل کیا۔ ایک خوبصورتی لڑکی نے اس سرکاری ملازم کو ویڈیو کال کیا۔ اس اجنبی لڑکی نے بات چیت کے بعد رات کی تنہائی میں ویڈیو کال کرنے کا مشورہ دیا۔ بدمست کرنے والی ادائیں مدہوش کرنے والے انداز اور ہوش اڑانے والے انداز گفتگو سے سرکاری ملازم مکمل طور پر اس لڑکی کے جال میں پھنس گیا۔ رات ویڈیو کال میں بات شروع ہوئی تو لڑکی نے بات چیت کے دوران اپنے جسم سے کپڑے اتار دیئے، دیکھتے ہی دیکھتے سرکاری ملازم نے بھی اپنے کپڑے اتار دیئے اور دونوں کافی دیر تک ویڈیو کالنگ پر مصروف تھے۔ جیسے ہی لڑکی نے فون کٹ کردیا، تھوڑی دیر بعد شکایت گذار شہری کے فون پرایک اجنبی فون کال موصول ہوا اور فون کرنے والے نے اپنی شناخت پولیس ظاہر کی اور شکایت گذار کو دھمکانا شروع کردیا۔ عریاں ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے 5 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے۔ پولیس سرکاری ملازم کی شکایت پر مصروف تحقیقات ہے۔ع