خوبصورت نظر آنے کا جنون، سرجری کے دوران ٹی وی اسٹار ہلاک

   

برازیلیا:برازیل سے تعلق رکھنے والی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ریئلیٹی ٹی وی اسٹار لوانا اینڈریڈ جسم سے چربی کم کروانے کی سرجری کے دوران ہلاک ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ لوانا اینڈریڈ اپنے جسم کی زائد چربی کو کم کروانے کے لیے ساؤ پالو کے ایک ہاسپٹل میں لائپوسکشن (Liposuction) کروانے آئی تھیں، اْن کی یہ سرجری تقریباََ ڈھائی گھنٹوں پر مشتمل تھی۔سرجری کے دوران ہی ٹی وی اسٹار لوانا اینڈریڈ کا دل بند ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے سرجری وہیں روکی اور دل کے علاج کے لیے اْنہیںآئی سی یو منتقل کیاجہاں ڈاکٹرز نے لوانا اینڈریڈ کے دل کا علاج شروع کیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکیں اور اْن کی موت واقع ہوگئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ لوانا اینڈریڈ کو بیک وقت دل کے 4 دورے پڑے تھے جس کے نتیجے میں دل سے پھیپھڑوں تک خون پہنچانے والی شریانوں میں خون کے لوتھڑے جم گئے تھے اور اسی وجہ سے اْن کی موت ہوئی۔لوانا اینڈریڈ ایک مقبول سوشل میڈیا شخصیت تھیں جن کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز تھے۔ اْنہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ برازیل کے ریئلیٹی شو ‘پاور کپل’ کے چھٹے سیزن میں شرکت کی تھی۔lipo کا مطلب چربی ہے جبکہ Suction کا مطلب نکالنا ہے یعنی آپریشن کے ذریعے جسم سے فالتو چربی نکالنے کے عمل کو لائپو سکشن کا نام دیا گیا ہے۔الٹرا سائونڈ شعاعوں سے جسمانی چربی پگھلا نے کے عمل کو Ultrasonic Lipusuction کہتے ہیں۔