خودساختہ آرمی میجر گرفتار

   

حیدرآباد : سائبرآباد پولیس نے خود کو آرمی عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے جبراً وصولی کرنے والے خود ساختہ میجر کو گرفتار کرلیا ۔ سٹی کمشنر آف پولیس مادھا پور مسٹر وینکٹیشور نے بتایا کہ 22سالہ ناگراجو کارتکیہ راگھو ورما عرف کارتک سنگھ عرف میجر کارتک کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک نقلی پستول دو ہتھکڑیاں ، دو خنجر ملٹری اور پولیس کا یونیفارم ،کار و سیل فون کو ضبط کرلیا ۔ میجر کارتک مغربی گوداوری کا متوطن بتایا گیا ہے جس نے سال 2017ء میں آرمی میں شمولیت کیلئے کوشش کی تھی ۔ تاہم اس میں ناکامی کے بعد اس نے یونیفارم خرید لیا اور جبراً وصولی کرنے لگا ۔ سال 2017ء میں صنعت نگر ، سال 2020 میںمغربی گوداوری ، پنجہ گٹہ اور آر سی پورم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس نے اس کے ہمراہ اس سازش میں ملوث 35سالہ بی انیل کمار ساکن راجمندری اور دیپک کمار ساکن موسیٰ پیٹ کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید دو افراد سوامی ستیہ نارائنا اور سینو مفرور بتائے گئے ہیں ۔