پونے ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) خودساختہ گاڈمین نے پونے کے قریب مبینہ طور پر خاندان کی چار کمسن لڑکیوں کے بشمول ایک خاتون کی عصمت ریزی کی۔ اس نے اس خاندان پر کالاجادو ہٹادینے کا وعدہ کیا تھا اور اس خاندان سے یہ بھی کہا تھاکہ ان کے گھر میں موجود پوشیدہ خزانہ بھی نکالے گا۔ 32 سالہ خودساختہ گاڈمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس نے ایک 19 سالہ متاثرہ لڑکی سے شادی بھی کی تھی۔ ملزم کی شناخت سومناتھ کیلاش چاوان کی حیثیت سے کی گئی ہے جو مہاراشٹرا کے ضلع رائے گڑھ کا رہنے والا ہے۔