خودمختار مملکت فلسطین کے قیام کو سعودی عرب کی حمایت

,

   

ریاض: سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے یقین دہانی کرائی ہیکہ ان کا ملک آزاد اور خودمختار فلسطینی مملکت کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ عرب لیگ کے وزارت خارجہ کے سطح پر ورچیول اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے مسئلہ کا ثابت قدمی کے ساتھ حمایت کرتا رہے گا۔ سعودی عرب 1967ء کی حدبندی کے مطابق فلسطینی مملکت کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے یمن میں سرگرم حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی شہری آبادیوں اور تنصیبات پر حملوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔