ممبئی : ممبئی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے آخری لمحات میں ایک پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی خاتون کو بالوں سے پکڑ کر اس کی جان بچا لی۔میڈیا پر گزشتہ روز سے ایک ویڈیو بہت وائرل ہے جس میں ایک خاتون کو ممبئی ٹرانس ہاربر لنک پر بنے پل کے سکیورٹی بیرئیر سے سمندر میں چھلانگ لگانے کے لیے بیٹھے دکھایا گیاہے جبکہ سڑک پر ایک ٹیکسی کھڑی ہے جس کا ڈرائیور خاتون سے گفتگو کر رہا ہے۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایاگیا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور گفتگو سے خاتون کو چھلانگ لگانے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے تاہم خاتون پل سے سمندر میں چھلانگ لگا دیتی ہے، ٹیکسی ڈرائیور پھرتی سے خاتون کے سر کے بالوں کو پکڑ لیتا ہے اور اسی اثنا میں کچھ دیگر افراد بھی موقع پر پہنچ جاتے ہیں اور خاتون کو بچا لیتے ہیں۔