فروغ ہنر مندی کی تربیت کے مرکز کا افتتاح، مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا خطاب
رامپور: مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقونی نے کہا ہے کہ خودکفیل ہندوستا ہی’ایک ہندوستان-مستحکم ہندوستان’ کی ضمانت ہے ۔ نقوی نے پیر کو یہاں کے نمائش گراونڈ میں مرکزی وزارت اقلیتی امور کی جانب سے ’وزیر اعظم عوامی فلاح و بہبود پروگرام‘کے تحت 92کروڑ روپئے کے اخراجات سے بننے والے کثیر المقاصد ’سانسکرت سد بھاو منڈپ‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس میں فروغ ہنر مندی کی ٹریننگ، مختلف معاشی، سماجی، تہذیبی سرگرمیاں، کوچنگ،کورونا جیسی آفت میں لوگوں کو راحت دینے کا انتظا اور کھیل کود کی سرگرمیاں ہوسکی گی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیات والی حکومت’جامع و ہمہ جہت ترقی کے عزم سے شرابور حکومت ہے ۔ آزادی کے بعد پہلی بار حکوت نے وزیراعظم عوامی فلاح وبہبود پروگرام کے تحت پورے ملک کے پچھڑے علاقوں میں معاشی،، تعلیمی،سماجی اور روزگار پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے لئے بڑی تعداد میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کرائی ہے ۔ نقوی نے کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ کے جامع ترقی کے عزم کا نتیجہ ہے کہ ریاست میں اقلیتی امور کے وزارت نے وزیر اعظم عوامی فلاح وبہبود پروگرام کے تحت گذشتہ تین سالوں میں تین ہزر کروڑ روپئے کے اخراجات سے ایک لاکھ 84ہزار 980 ترقیاتی پروجکٹروں کا تعمیر کرایا ہے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ چاہے معیشت ہو، ملک کی سرحدوں کی حفاظت ہو، نیشنل سیکورٹی ہو،ہر مورچے پر مودی حکومت نے کامیابی کے قائم کئے ہیں۔ ‘احترا م کے ساتھ بااختیاری’کے عزم کو پورا کیا ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ کورونا وبا کے چیلنجز سے لڑنے کے لئے وزیر اعظم اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ نے جس دوراندیشی کے ساتھ کام کیا ہے اس کی تعریف دنیا بھر میں ہورہی ہے ۔خودکفیل ہندوستان کے تحت 20لاکھ کروڑ معاشی پیکج کا اعلان تاریخی ہے ۔ نقوی نے کہا کہ مودی حکومت نے اقلیتی سماج کے ہر ضرورت مند کی آنکھوں میں خوشی، زندگی میں خوشحالی کے عزم کے ساتھ کام کیا ہے ۔ دو کروڑ غریبوں کو گھر دیا تو اس میں 31فیصد اقلیتیوں خاص کر مسلم سماج کا حصہ ہے ۔22کروڑ کسانوں کو ‘کسان سمان ندھی’ کے تحت فائدہ دیا تو اس میں بھی 33فیصدی سے زیادہ اقلیتی سماج کے غریب کسان ہیں۔
