خود ساختہ آئی اے ایس عہدیدار گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) چادرگھاٹ پولیس نے خود ساختہ آئی اے ایس عہدیدار کو گرفتار کرلیا جس نے کم قیمت میں اراضی فراہم کرنے کے بہانے کروڑہا روپئے ہڑپ لئے تھے۔ انسپکٹر جی ناگراجو نے بتایا کہ 29 سالہ سمپت کمار ساکن میڈی پلی ولیج ضلع میڑچل میں اپنے دو ساتھیوں جی وینکنا جو پیشہ سے وکیل ہے اور پارلیمنٹ کا سیکشن آفیسر بنرجی کی مدد سے پارلیمنٹ کا اسسٹنٹ اڈمنسٹریٹر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے فرضی شناختی کارڈ تیار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ سمپت کمار نے مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اراضی ہڈکو کے تحت شہر کے پاش علاقوں بشمول بنجارہ ہلز میں کم دام میں اراضی فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر 6 کروڑ روپئے حاصل کرلئے تھے۔ پولیس نے سمپت کمار کے قبضہ سے فرضی شناختی کارڈ اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے۔