خود ساختہ سوامی چکرپانی کی درخواست مسترد

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی نگرانی کرنے والی باڈی ‘رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ’ میں خود کو شامل کرنے کے لئے خود ساختہ سوامی چکرپانی کی درخواست کو جمعہ کو خارج کردیا۔ درخواست پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے ، چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے چکرپانی کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ ٹرسٹ کے سامنے اپنا کیس پیش کریں۔ جسٹس چندر چوڑ نے کہا، ‘‘ہمیں افسوس ہے ۔ ہم یہاں اس درخواست پر غور نہیں کریں گے ۔ جو چاہو کرو۔ درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی تھی کہ وہ ٹرسٹ کے متعلقہ حکام کو ہدایت دے کہ وہ ان کو رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ میں شامل کریں۔