لکھنو 19 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے سابق لیڈر کملیش تیواری کے جمعہ کو قتل کے بعد ان کی بیوہ نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کے شوہر کے قتل پر انصاف نہیں کیا گیا تو وہ خود سوزی کرلیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی مقام پر اپنے بچوں کے ساتھ خود سوزی کرلیں گی ۔ خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ جب تک چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ متاثرہ خاندان سے ملاقات نہیں کرینگے آخری رسومات ادا نہیں کی جائیں گی ۔