حیدرآباد 2ڈسمبر ( سیاست نیوز) انسپکٹر پولیس بالاپور اور ساتھی کانسٹبل کی مبینہ ہراسانی سے تنگ خودسوزی کرنے والا اے ایس آئی فوت ہوگیا ۔ یاد رہے کہ اے ایس آئی نرسمہلو نے انسپکٹر بالاپور کی ہراسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا تھا ۔ کیروسین چھڑک کر آگ لگالینے والے اے ایس آئی کو ساتھی ملازمین نے ہاسپٹل منتقل کیا تھا ۔ واقعہ کے بعد اے ایس آئی کے افراد خاندان سے ملاقات کرکے کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے انہیں معیاری طبی امداد کا تیقن دیا تھا اور دلاسہ دیتے ہوئے انسپکٹر بالاپور مسٹر سائیلو و کانسٹبل دشرتھ کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انہیں خدمات سے ہٹا دیا تھا ۔ شدید جھلسی ہوئی حالت میں زیر علاج نرسمہلو آج فوت ہوگیا ۔