بہرائچ: قوانین نافذ کرنے والے خود اسی قانون کی خلاف کریں ، جس کیلئے ان کو متعین کیا گیا، ایسی صورتحال کو کیا کہیں گے؟ اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ایک پولیس ملازم عوام کو ماسک نہ لگانے پر چالان جاری کررہا تھا۔ مگر وہ خود ماسک لگائے نہ تھا۔ اس پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے خاطی ملازم کی تصویر دیکھنے کے بعد اسے 500 روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔