ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اگر روس کے ساتھ خود کو طاقتور سمجھنے کی بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو امریکہ ناکام ہوجائے گا اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے جو بھی جارحانہ اقدام کئے ہیں اس کو موزوں جواب دیا جائے گا۔جنیوا سربراہ اجلاس کے بعد روس۔ امریکی تعلقات کے مستقبل کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں مسٹر لاوروف نے انڈونیشیئن راقیت مرڈیکا اخبار کو بتایاکہ “اپنے آپ کو طاقتور سمجھ کر ہم سے بات کرنے کی کوشش کرنا ناکامی کی طرف قدم بڑھانا ہے ۔ ہم کسی بھی مخالف سرگرمی کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیں گے ۔ اگر امریکہ واقعتاً مستحکم اور اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تو اس کے ساتھ ایماندارانہ گفتگو کرنی چاہئے ۔ لاوروف کا یہ انٹرویو 6 جولائی کو ان کے جکارتہ دورے سے پہلے شائع کیا گیا ہے۔
